13 اگست 2015 - 09:55
ایرانی وزیر خارجہ کی شام کے صدر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور شام کے صدر نے شام کے حالات اور علاقائی مسائل کے بارے میں بات چیت کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بدھ کے روز شام کے دورے پر دارالحکومت دمشق پہنچے- دمشق ہوائی اڈے پر شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد اور شام میں ایران کے سفیر محمد رضا شیبانی نے ان کا استقبال کیا- اس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی جس میں دو جانبہ اور علاقائی مسائل نیز شام کے حالات کے بارے میں بات چیت کی- اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ ولید معلم اور بشار اسد کی سیاسی مشیر بثینہ شعبان بھی موجود تھیں- ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے دورہ شام کے آخر میں حضرت زینب (س) اور حضرت رقیہ (س) کے روضوں کی زیارت بھی کریں گے- محمد جواد ظریف بدھ کے روز بیروت سے دمشق پہنچے ہیں- دورہ شام کے بعد وہ پاکستان اور ہندوستان کا بھی دورہ کریں گے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169